شیڈو بلڈرز ،لائنزایریامیں غیر قانونی تعمیرات ، قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں
شیئر کریں
کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں پلاٹ نمبرسی ٹو، 1/2 سیکٹر نمبر 01میں بلڈر واصف سایا (شیڈو بلڈرز اینڈ ڈیولپرز) کی غیر قانونی تعمیرات تعمیراتی ضوابط اور قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں، یہ منصوبہ نہ صرف KBTPR بلکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس (SBCO) کی بھی بدترین خلاف ورزی ہے ۔ شیڈو بلڈرز نے اس پلاٹ پر تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے جو ایس بی سی اے کی جانب سے منظور شدہ کسی بھی منصوبے کی بنیاد پر نہیں ہے ۔ یہ غیر قانونی اقدام شہر کی تعمیراتی فضا کو متاثر کر رہا ہے اور اس کا نتیجہ عوام کی مالی سرمایہ کاری کے ضیاع کی صورت میں نکل رہا ہے ۔ایس بی سی اے کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام کی غفلت اور بدعنوانی کی وجہ سے بلڈرز کو اس غیر قانونی تعمیراتی منصوبے کو چلانے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف قانونی ضوابط کو نظرانداز کیا گیا ہے بلکہ عوام کو بھی بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ بلڈرز کی جانب سے اس پلاٹ پر کی جانے والی تعمیرات کراچی کے شہریوں کی محنت کی کمائی کو ضائع کر رہی ہیں، کیونکہ یہ منصوبہ ان تمام قوانین کے خلاف جا رہا ہے جنہیں شہریوں کی حفاظت اور شہر کی ترقی کے لیے وضع کیا گیا تھا۔ شیڈو بلڈرز نے اپنی ذاتی مفاد کے لیے شہریوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے ، جس سے نہ صرف مالی نقصانات ہو رہے ہیں بلکہ شہر کی تعمیراتی بنیادوں کو بھی سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔تعمیراتی صنعت کے ماہرین کے مطابق اس منصوبے میں شریک ہونے والے شہری قانونی پیچیدگیوں کا بھی سامنا کر سکتے ہیں۔