میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیوی کی خاتون پروفیسر کے گھرسے ڈاکو تمغہ امتیازلے اڑے

نیوی کی خاتون پروفیسر کے گھرسے ڈاکو تمغہ امتیازلے اڑے

ویب ڈیسک
منگل, ۵ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں خاتون پروفیسر ڈاکٹرنزہت فاروقی کے گھر ڈکیتی کا سراغ نہ مل سکا، طب کے شعبہ میں خدمات پر ملنے والا تمغہ امتیاز بھی ڈاکو لے اڑے۔نارتھ ناظم آباد میں معروف خاتون پروفیسر ڈاکٹر کے گھر میں واردات کے دوران ڈاکو بھاری مالیت کے زیورات کے ساتھ ساتھ انہیں طب کے شعبہ میں خدمات پر حکومت پاکستان سے ملنے والا تمغہ امتیاز بھی لوٹ کر لے گئے ۔پولیس کے مطابق پاکستان نیوی میں اعزازی سرجن کمانڈر اور آغا خان اسپتال کی یورولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر نزہت فاروقی نارتھ ناظم آباد بلاک این کی رہائشی ہیں، ان کے گھر میں ڈکیتی واردات دسمبر میں ہوئی تھی۔پروفیسر نزہت فاروقی نے تیموریہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی کہ گزشتہ ماہ صبح ساڑھے 7 بجے 4 مسلح ملزمان ان کے گھر میں داخل ہوئے، وہ سرائیکی میں ایک دوسرے سے مخاطب ہو رہے تھے ، ملزمان میں سے ایک نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی جبکہ دیگر تین پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے۔ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیا اور پورے گھر کی تلاشی کے دوران لوٹ مار کی۔ایف آئی آر نمبر 20/525 کے مطابق ملزمان ایک گھنٹے تک گھر میں موجود رہے اور تلاشی کے دوران سونے کے 10 سیٹ، 12 طلائی چوڑیاں، کڑے، 9 طلائی انگوٹھیاں، ہیرے کی ایک انگوٹھی دیگر زیورات اور تین موبائل فونز ایک آئی پیڈ، ایک میک بک پرو، دو لیپ ٹاپ، کیمرہ، کینن گھڑیاں، پچاس ہزار روپے نقد اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔پروفیسر ڈاکٹر نزہت فاروقی کی پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان انہیں حکومت پاکستان سے طب کے شعبہ میں خدمات پر ملنے والا تمغہ امتیاز بھی ساتھ لے گئے۔پولیس نے وقوعہ کے روز ہی مقدمہ درج کر لیا تھا مگر تاحال واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا اور نہ ہی کیس میں مزید کوئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں