میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ای سی سی اجلاس، سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 11 لاکھ روپے سے متجاوز

ای سی سی اجلاس، سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 11 لاکھ روپے سے متجاوز

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے حج پالیسی 2023 کے تحت سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے پیش کردہ حج پالیسی 2023 کی سمری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نئی حج پالیسی کے مطابق سال 2023 کے لیے پاکستان کے لیے مختص حج کوٹہ ایک لاکھ79 ہزار 210 روپے ہے جسے سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں کے درمیان یکساں تقسیم کیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں میں سے ہر ایک کو 50 فیصد کا کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے لیے مختص کیا جائے گا، سال 2023 کے لیے شمالی علاقے کے لیے عبوری حج پیکج 11 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ جنوبی علاقے کیلئے 11 لاکھ 65 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ای سی سی ساتویں مردم و خانہ شماری کیلئے 24ارب روپے کی بجائے 12 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور نیشنل پارٹی گریجوایشن پروگرام کے لیے 3 ارب24 کروڑ 40 لاکھ روپے ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی۔علاوہ ازیں ای سی سی نے مقامی سطح پر سولر پینلز اور دیگر آلات کی مینوفیکچرنگ پالیسی 2023 اور سال 2023 کیلئے درکار یوریا کا تخمینہ لگانے سے متعلق سمریاں مؤخر کردی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں