میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13خوارجی ہلاک ملک بھرمیں قائداعظم کا یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا گیا مذاکرات اصلاح کیلئے ہیں، بگڑے ہوئے طبقے کو راہ راست پرلانا ناگزیر ہوچکا، مراد علی شاہ 9 مئی اور 24نومبر کے واقعات کے پیچھے بیرونی طاقتیں اور فنڈنگ ہے گورنر سندھ تحریک انصاف نے پارٹی قیادت کو سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھنے کی ہدایت کر دی کراچی کے لیے فنڈ ریلیز کروائیں ،گورنر، آپ پورے سندھ کے گورنر ہیں ،وزیراعلی،دلچسپ جملوں کا تبادلہ قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے،علی امین گنڈاپور پاکستانی کی جو حالت ہوتی ہے اسے جمع کرتے ہیں تو قوم کی حالت بنتی ہے،مفتاح اسماعیل حکمرانوں نے اپنی مراعات میں 1000 فی صد اضافہ کیا عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، حافظ نعیم الرحمان فوجی تنصیبات پر حملہ ہوگا تو ٹرائل بھی فوجی عدالتیں ہی کریں گے، عطا تارڑ

ای پیج

e-Paper
عمران سے بشری بی بی، بیرسٹر گوہر اور دیگر کی ملاقاتیں

عمران سے بشری بی بی، بیرسٹر گوہر اور دیگر کی ملاقاتیں

Author One
منگل, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے وکلا، بشری بی بی، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماں نے ملاقات کی۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں کا دن ہے، سپریم کورٹ بار کے سابق صدر قاضی انور، وکیل علی بخاری، وکیل علی اعجاز بٹر اڈیالہ جیل پہنچے۔

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی خیبرپختونخوا کے سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچیں، بشری بی بی کے سرکاری پروٹوکول کی کمانڈ ڈی ایس پی رینک کے افسر نے کی۔بشری بی بی کی سیکیورٹی پر 12 مسلح سرکاری اہلکار تعینات تھے، سرکاری پروٹوکول میں 2 بلٹ پروف گاڑیاں دو ویگو ڈالے شامل تھے۔

بشری بی بی کو اڈیالہ جیل داخلے کی اجازت مل گئی، بشری بی بی بلٹ پروف گاڑی میں اڈیالہ جیل کے اندر گئیں اور ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی، قاضی انور، فیصل چوہدری، خالد یوسف، بیرسٹر منصور اور مبشر ایڈووکیٹ کو بھی ملاقات کی اجازت مل گئی، تمام رہنماں نے عمران خان سے ملاقات کی، وکلا نے کیسز پر تبادلہ خیال کیا جبکہ بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے معاملے میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں