میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گارڈن کے علاقے میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 6افراد زندہ جل گئے

گارڈن کے علاقے میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 6افراد زندہ جل گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی( کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے گارڈن جیلانی مسجد کے قریب سلنڈر لیک ہونے کے باعث مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن جیلانی مسجد کے قریب لسبیلہ سے ہاکس بے جانے والی مسافر وین میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں موقع پر ایک ہی خاندان کے 6افراد جھلس کرجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جاں بحق ہونے والوں میں 45سالہ محمد سلیم اہلیہ 40سالہ نیلوفر دو بیٹے 2سالہ عبدالہادی اور 14سالہ شہریار 45سالہ بینش اوران کی بیٹی 14سالہ مہوش شامل ہیں،ریسکیو ذرائع کے مطابق البیلہ چوک کے رہائشی دو خاندان پکنک منانے کی غرض سے ہاکس بے جارہے تھے کہ گارڈن کے مقام پر وین میں موجود گیس سلنڈر اچانک لیک ہونے سے وین میں آگ لگی جس کے فوراً بعد وین ڈرائیور اور آگے بیٹھے دو بچوں نے گاڑی سے اتر کر اپنی جان بچائی، لیکن پیچھے بیٹھے 6افراد باہر نہ نکل سکے اور بری طرح جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے، جبکہ پولیس نے وین ڈرائیور اور مالک کو گرفتار کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں