کے پی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کرم میں تمام بنکرز ختم کرنے اور اسلحہ جمع کرنے کا فیصلہ
شیئر کریں
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ضلع کرم میں تمام بنکرز کے خاتمے اور اسلحہ جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اپیکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کے علاوہ اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کرم میں جاری صورتحال کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ایپکس کمیٹی اجلاس کے مطابق بنکرز کے خاتمے اور اسلحہ اکٹھا کرنے تک مشکلات رہیں گی تاہم صورت حال بہتر ہو جائے گی۔وفاقی اور صوبائی حکومت نے مشترکہ اقدامات اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ عمائدین جرگہ کے ذریعے دونوں فریقوں سے بات چیت کی جائے گی۔حالات بہتر ہوتے ہی سڑکیں اور راستے کھل جائیں گے جبکہ کرم کو ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی جاری رہے گی۔ مرکز اور صوبہ مشترکہ طور پر فیصلے کرتے ہوئے حالات بہتر کریں گے۔