میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
عالمی بینک نے پاکستان کیلیےقرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلیےقرض کی منظوری دیدی

Author One
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد:عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 24 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی-

زرائع کا کہنا ہے کہ رقم کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسزمیں بہتری کے دوسرے مرحلے پر خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک کے  اعلامیے کے مطابق منصوبہ پانی کی سپلائی، گندے پانی کی صفائی کرکے دوبارہ قابل استعمال بنانے میں مدد دے گا، منصوبہ پانی کی تقسیم، سیوریج نیٹ ورک کی بحالی میں سرمایہ کاری کے دائرے کو بھی وسعت دے گا۔

اس منصوبے سے مستفیدہونے والوں میں تقریباً نصف خواتین ہوں گی، منصوبے سے 15 سے24 سال کے 58 فیصد نوجوانوں اورکچی آبادیوں کے رہائشی 5 لاکھ سے زائد افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ محفوظ اور منظم خدمات عوامی صحت اورمعیار زندگی کی بنیاد ہیں،یہ خدمات پاکستان میں غذائی قلت کے بحران کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، یہ منصوبہ 2030 تک کراچی میں تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ افراد کو محفوظ پانی فراہم کرے گا۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ 75 لاکھ افراد کو نکاسی آب کی خدمات بھی فراہم کرے گا، منصوبہ خدمات کی فراہمی میں نجی شعبے کے اشتراک کو فروغ دے گا اور سیوریج کارپوریشن میں ملازمت، نمائندگی اور قیادت میں صنفی خلا کو ختم کرے گا۔

عالمی بینک کے مطابق خواتین کوتکنیکی اورفیصلہ سازی کے عہدوں پربھرتی کرنے میں معاون ہوگا-

منصوبہ خواتین گریجویٹس کیلیے انٹرن شپ پروگرام کو ادارہ جاتی شکل دے گا اور خواتین کویوٹیلیٹی میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے راستے پیدا کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں