میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس ، یونان میں کشتی حادثے پر بھی افسوس کا اظہارکیاگیا ایاز صادق کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان امریکا نے پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں لگادیں،دفتر خارجہ نے متعصبانہ قراردیدیا بہت ہوگیا اب غزہ میں فوری جنگ بند ی ہونی چاہیے،وزیر اعظم شہباز شریف آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سےتیل اور گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع کر دی گئی پاکستان خودمختاری کیلیے مناسب اقدامات کرے،ذلفی بخاری بنگلادیش نے پاکستانی ویزا پر اضافی کلیئرنس کروانے کی شرط ختم کردی شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ،ناصر شاہ بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کابل : مسافر بردار دو بسوں کے الگ الگ حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، 52 افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے

ای پیج

e-Paper
بشارالاسد کا فرار ہوتے ہوئے طیارہ حادثے میں ہلاکت کا شبہ

بشارالاسد کا فرار ہوتے ہوئے طیارہ حادثے میں ہلاکت کا شبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

شام کے بھگوڑے صدر بشار الاسد جس طیارے میں ملک سے فرار ہوئے اس کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے بھگوڑے صدر بشار الاسد کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ملک سے فرار ہونے کے بعد ان کے طیارے نے ریڈار سے غائب ہونے سے قبل ایک غیر معمولی ٹرن لیا تھا۔فلائٹ ریڈار ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق شامی ایئر کا ایک طیارہ اس وقت دمشق ایئرپورٹ سے روانہ ہوا جب مجاہدین نے دارالحکومت پر قبضہ کیا۔یہ طیارہ ابتدائی طور پر شام کے ساحلی علاقے کی طرف بڑھا جو بشار الاسد کے علوی فرقے کا گڑھ ہے لیکن پھر اچانک مڑ گیا۔ ریڈار سے غائب ہونے سے پہلے کئی منٹوں تک طیارہ مخالف سمت میں پرواز کرتا رہا۔اس حوالے سے کہیں سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی کہ جہاز میں کون تھا۔ تاہم شام میں دو ذرائع نے بتایا کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ بشار الاسد ہوائی جہاز کے حادثے میں ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک معمہ تھا کہ طیارے نے اچانک یو ٹرن کیوں لیا اور ریڈار سے غائب ہو گیا۔یاد رہے کہ بشار الاسد کے 8 دسمبر کی صبح دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فرار ہونے کی اطلاع ملی تھیں۔ انھیں فوجی حصار میں ایئرپورٹ لایا گیا تھا۔جس کے بعد آنے والی خبروں میں بتایا تھا گیا کہ اس علاقے کے قریب ایک دھماکا ریکارڈ کیا گیا جہاں بشار الاسد کے طیارے کا آخری بار پتہ چلا تھا۔ سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ بشار الاسد کو لے جانے والے طیارے کو مار گرایا گیا ہے تاہم اس کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں