میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورنگی میں تجاوزات مافیاز کی من مانیاں عروج پرپہنچ گئیں

کورنگی میں تجاوزات مافیاز کی من مانیاں عروج پرپہنچ گئیں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہر قائد میں کئی برس سے جو نحوست چھائی ہوئی ہے وہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ رہی بات متعلقہ اداروں کی تو انہیں تنخواہوں اور سہولیات سے تو دلچسپی ہے لیکن اس تنخواہ اور سہولت کے عویض جو کام کرنے ہوتے ہیں اس سے کبھی کوء دلچسپی نہیں رہی۔ ٹیکس باقاعدہ وصول کئے جارہے ہیں اس کے علاہ رشوت کا بازار ہروقت سجا رہتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ چھوٹی بڑی کسی بھی عوامی گذرگاہوں پر جائیں تجاوزات کی بھرمار ملتی ہے اور یہ تجاوزات سرکاری چھتری تلے خوب پروان چڑھائی جاتی ہے۔اب تو موجودہ صورتحال یہ ہے کہ دکانداروں نے سڑکوں پر قبضہ کر لیا۔ کاونٹر، مرغی کے پنجرے، ٹھیلے مستقل سڑکوں پر سجا دیے گئے ہیں۔مالک مکان ان تجاوزات کا کرایہ بھی وصول کرنے لگے ہیں۔ پورا ہوٹل سڑک پر بنوایا گیا جو رات 2 بجے تک کھلا رہتا ہے تیز آواز میں بے ہودہ گانے بجائے جاتے ہیں۔ رہائشی اور ہسپتال کے سامنے رات گئے تک ہوٹل گھلے رہتے ہیں تیز آواز میں گانے بجائے جاتے ہیں۔ سڑک کا تو نام ونشان مٹ چکا ہے نہ مساجد کا خیال کیا جاتا ہے اور نہ ہی کسی ہسپتال کا۔ قصابوں نے سڑک پر جانور زبح کرکے سڑک پر ہی گوشت کی خریدوفروخت شروع کردی ہے جس کی گندگی آوارہ جانور اٹھا کر لوگوں کے دروازوں کے آگے لے جاتے ہیں۔ مگر افسوس اس بات پر کہ اب نہ تو کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے اور نہ ہی بیماریاں جنم لیتی نظر آرہی ہیں سارے مسائل رشوت ادا کرکے حل کی جانب روادواں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں