پاکستان کی عزت سب سے پہلے ،اس کے بعد کچھ اور ہے، شہباز شریف
شیئر کریں
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کر کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا موقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے،آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی،پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں، ان شا اللہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئے گی۔