کراچی ایئر پورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان کے لئے جے آئی ٹی قائم
Author One
جمعه, ۲۹ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی :کراچی ایئر پورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی قائم کر دی گئی-
8 رکنی جے آئی ٹی گرفتار ملزم محمد جاوید اور گل نسا سے تفتیش کرے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو جے آئی ٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے-
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی 15 روز میں تفتیش کر کے رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔