نثار احمد عباسی سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
گریڈ 19 کے افسر نثار احمد عباسی کو سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا۔محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈی نیشن کی جانب سے نثار احمد عباسی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نثار احمد عباسی تقرری کے منتظر تھے جبکہ سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ خالی تھا۔


