نیتن یاہو کی ہر یرغمالی کی رہا ئی کے عوض 50لاکھ ڈالرز کی لالچ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ایک سال کی کوشش کے باوجود یرغمالیوں کو نہ چھڑا سکے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے یرغمالیوں کو رہا کرانے والوں کو 50 لاکھ ڈالرز کا لالچ دے ڈالا۔اس حوالے سے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ غزہ سے یرغمالیوں کو بحفاظت نکال لانے پر ہر یرغمالی کے عوض 50 لاکھ ڈالرز دیں گے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یرغمالیوں کو رہا کرانے والوں کو اہلِ خانہ سمیت غزہ سے انخلا کرائیں گے ۔