سندھ بلڈنگ ، کالے گروپ کا لیاقت آباد پر دھندے کا قبضہ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
لیاقت آباد میں ناجائز تعمیرات کا جنگل قائم کرنے والے کالے گروپ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افسران کی مکمل سرپرستی حاصل ہے ،ضیاء اور زائد کالے کو ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان نے اپنی جانب سے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی کروارکھی ہے ، اس وقت بھی لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں رہائشی پلاٹ 2/793 اور 3/805 پر کمرشل تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیر کرنے والی مافیا دھڑلے سے تعمیرات جاری رکھے ہوئے ،جنہیں کالے گروپ نے سندھ بلڈنگ افسران کے ذریعے تحفظ فراہم کررکھا ہے ۔