میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد دوبارہ جاؤ، رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرو، سینئر جج کا حکم

اسلام آباد دوبارہ جاؤ، رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرو، سینئر جج کا حکم

جرات ڈیسک
پیر, ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سینئر سول جج غلام اکبر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دوبارہ بطور وفاقی وزیر داخلہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، ایک دم اشتہاری کیسے قرار دیں۔ جج نے ریمارکس دیے کہ دوبارہ اسلام آباد جاؤ، ملزم کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرو۔ سینئر سول جج غلام اکبر نے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔سماعت کے دوران تفتیشی ٹیم نے درخواست کی کہ ملزم چھپ رہا ہے، گرفتاری کی کوشش کی، اب اشتہاری ڈیکلئیر کیا جائے جس پر عدالت نے دوبارہ اسلام آباد جا کر گرفتاری کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن نے کلر کہار میں مبینہ اراضی فراڈ میں درج کیا تھا۔ اینٹی کرپشن ٹیم عدالتی حکم پر دوبارہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں