نواز شریف بیرون ملک دورے کے لیے روانہ
جرات ڈیسک
جمعه, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک دورے کے لیے لاہور میں اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئے، لندن میں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ ایک روز قیام کرنے کے بعد لندن جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 29اکتوبر کو لندن سے نوازشریف امریکا جائیں گے، جہاں وہ 4 روز رکنے کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ آئینی ترمیم کی حکومتی تیاریوں کے دوران ہی یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ نواز شریف ترمیم کی منظوری کے بعد کسی بھی وقت بیرون ملک روانہ ہو سکتے ہیں۔