پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی مشروط اجازت، مقام تبدیل
ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔عدالتی حکم کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت نامہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی مینار پاکستان کے بجائے اب جلو پارک میں جلسہ کرے گی۔انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دوپہر 2 بجے سے شام پانچ بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔