میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تباہ حال سڑکوں پر سفر آزمائش بن گیا،صحت کے مسائل بھی پیدا

تباہ حال سڑکوں پر سفر آزمائش بن گیا،صحت کے مسائل بھی پیدا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں بارشوں کے بعد تباہ حال سڑکوں پر سفر کسی آزمائش سے کم نہیں۔ میئر کراچی کا بارشوں کے بعد سڑکوں کی مرمت کا وعدہ تاحال وفا نہیں ہوسکا کراچی میں بارشوں کے بعد تباہ حال سڑکوں پر سفر شہریوں کیلئے شدید اذیت اور ذہنی کوفت کا سبب بن گیا۔میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے بہت طفل تسلیاں اور آسرے دیئے۔ بارشوں کے بعد سڑکوں کا مرمتی کام شروع کرنے کے وعدے بھی کیے لیکن ان کا پاس نہ رکھ سکے۔۔ سولہ اگست کو مئیر کراچی نے تباہ حال سڑکوں کی مرمت شروع کئے جانے کا اعلان بھی کیاتھا۔۔لیاقت آباد ڈاکخانہ۔۔ ناظم آباد۔۔ خاموش کالونی۔۔ پاک کالونی ہو یا گلشن اقبال اور گلستان جوہر ہر طرف ہی سڑکوں کی تباہ حالی نے شہریوں کیلئے حادثات اور ٹریفک جام کے ساتھ صحت کے مسائل پیدا کردیئے ہیں۔۔کراچی کی تباہ حال سڑکوں پر ہچکولے اور دھول مٹی کھاتے شہری ٹریفک جام کے ساتھ جان خطروں میں ڈالے سڑکوں کی مرمت کیلئے کسی غیبی مدد کے منتظر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں