میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کو ہٹانے کے لیے4لیگی رہنما سرگرم ہیں، فواد چودھری

نواز شریف کو ہٹانے کے لیے4لیگی رہنما سرگرم ہیں، فواد چودھری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ کوئی قومی لیڈر نہیں ہے ، انتخابات آئیں گے میدان بھی ہوگا او رگھوڑا بھی ہوگا ، ہم 2023 تک یہیں ہیں اور انشا اللہ اگلے پانچ سال بھی کہیں نہیں جارہے،پیپلزپارٹی اندرون سندھ ،مسلم لیگ (ن) وسطی پنجاب اور جے یو آئی (ف) خیبر پختوانخواہ کے چند علاقوںکی جماعت ہے ،تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کا پورے ملک میں ہر جگہ ووٹ ہے ، تحریک انصاف کے سوا کوئی بھی جماعت قومی و صوبائی حلقوں کی 11 نشستوں پر امیدوارکھڑے کرنے کے قابل نہیں ہے ،1947سے2008ء تک پاکستان کا قرضہ 6ہزار ارب روپے تھا جبکہ صرف 2008سے2018ء تک 23ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا ،ہم نے پانچ سالوں میں55ارب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہے اور حکومت 32ارب ڈالر واپس کر چکی ہے ، ملک کے موجودہ حالات اور نواز شریف کا کیسے براہ راست تعلق نہیں ہے ،اس لئے نواز شریف کا واپس آنا اہم ہے ،آپ لندن میں کیا کر رہے ہیں جو سب سے مہنگی پراپرٹی میں بیٹھے ہوئے ہیں ، زرداری لندن جاتے ہیں تو مہنگے ترین ہوٹل کا پورا اپارٹمنٹ بک ہو جاتا ہے ، جب دبئی جاتے ہیں وہاں بھی ایسا ہوتا ہے ، ان چیزوں کو کیسے نظر انداز کردیں ، جو لوگ مہنگائی کی وجہ ہیںانہیںکیسے چھوڑ دیں ،جب نجی شعبہ صحت اور تعلیم کے شعبے میںنہیں آئے گا تو اتنی بڑی آبادی کے مسائل کبھی بھی حل نہیں ہو سکتے،قومی صحت کارڈ سے سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا ،تمام صحافیوں کو صحت کارڈ دینے جارہے ہیں ،میڈیا ہائوسز مالکان نے بھی 33سے40فیصد منافع کمایا ، مالکان خدا کیلئے اپنے ورکرز کابھی خیال کریں اوران کی تنخواہیں بڑھائیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے لاہور پریس کلب میں صحافیوں کیلئے قومی صحت کارڈ دینے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ’’ میٹ دی پریس ‘‘ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سیکرٹری عبد المجید ساجد سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ فوٹوگرافر ، رپورٹرز ، سب ایڈیٹر ز ، ایڈیٹرز او ران کے خاندانوںکی صحت کا خرچہ اب حکومت نے اپنے ذمے لے لیا ہے اور انہیں صحت کارڈ سے اسٹیٹ آف دی آرٹ صحت کی سہولتیں میسر ہوں گی ، صحت کارڈ کے ذریعے ہر فیملی کو دس لاکھ روپے تک علاج کی سہولتیں میسر ہوں گی جو وہ پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں سے حاصل کرسکیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں