میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
8 ستمبر کا جلسہ ضرور ہوگا، یہ تمھارے باپ کا ملک نہیں، وزیراعلیٰ گنڈا پور

8 ستمبر کا جلسہ ضرور ہوگا، یہ تمھارے باپ کا ملک نہیں، وزیراعلیٰ گنڈا پور

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد پولیس پر جلسہ گاہ سے سامان ضبط کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت زبان کا استعمال کیا ہے۔پشاور میں تاریخ کی پہلی میرا تھن ریس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’اسلام آباد میں پہلے جلسہ گاہ کی تبدیل کر کے ہمارے سامان کو ضبط کر کے ترنول تھانے منتقل کردیا گیا ہے، میں واضح بتارہا ہوں کہ ہمارا سامان واپس کرو ورنہ میں تھانے جاکر خود سامان نکال کر دکھاؤں گا‘۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو جگہ بتائی ہے وہاں پر ہمیں جلسے کیلیے سامان لگانے دو، ورنہ سامان اور جلسہ تو میں کروں گا، پولیس کو حکم دینے والے سْن لیں کہ یہ ملک اْن کے باپ کا نہیں ہے، آپ پہلے این او سی دیتے اور پھر پاؤں پکڑ کر جلسہ منسوخ کرواتے ہیں، یہ ہمارے لیڈر کا ظرف ہے جس نے حالات کی وجہ سے جلسہ منسوخ کیا اور پھر اب آپ ڈرامے کررہے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اب اجازت ملے یا نہ ملے، میں واضح کرتا ہوں کہ اسلام آباد میں 8 ستمبر کو جلسہ ہوگا اور اگر سامان ترنول تھانے میں ہوا تو میں وہاں سے یہ نکال کر بھی دکھاؤں گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قوم کو جلسے میں شرکت کرنا ہے، میں پورے انتظام کے ساتھ آؤں گا اور جلسہ لازمی کروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں