میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گھوٹکی میں آپریشن، 16 ڈاکو ہلاک کرنے کا دعویٰ

گھوٹکی میں آپریشن، 16 ڈاکو ہلاک کرنے کا دعویٰ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں اغوا برائے تاوان میں ملوث ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس نے 16 ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے کہا کہ گھوٹکی کے کچے میں کارروائی کے دوران 16 مغویوں کو بازیاب بھی کرایا گیا۔ ڈی پی او اختر فاروق نے بتایا کہ سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر 66 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔ واضح رہے کہ گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں کئی روز سے مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں