میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جرات ڈیسک
بدھ, ۴ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سول جج شائستہ خان کنڈی نے شراب کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت بغیر کارروائی دس ستمبر تک ملتوی کردی۔ جج طاہر عباس سپرا نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اوروزیر اعلیٰ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انکی طبعیت ناساز ہے اس لیے پیش نہیں ہوسکے، ٹانگ میں تکلیف ہے، ڈاکٹر نے ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے، خیبرپختونخوا میں سیلاب آیا ہوا ہے، وزیر اعلی سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورے پر تھے۔ اچانک پاؤں سلپ ہوا تھا جس سے ٹانگ میں تکلیف ہے۔ عدالت سے استدعا ہے سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں