راولپنڈی، خواتین ملزمان کو ہتھکڑیاں پہنانے پر احتجاج
شیئر کریں
جیل سے کچہری اور واپس جیل تک خواتین ملزمان کے دونوں ہاتھ جکڑے گئے، رشتہ داروں اور وکلا کا شدید احتجاج
……………………………….
راولپنڈی میں خواتین ملزمان کو بھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں، جس پر خواتین ملزمان کے رشتہ داروں اور ڈسٹرکٹ بار ممبران نے شدید احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل سے کچہری اور واپس جیل تک خواتین ملزمان کے دونوں ہاتھ تقریباً 6 سے 7 گھنٹے تک ہتھکڑیوں میں جکڑے رہے۔ خواتین ملزمان کے مطابق دونوں ہاتھ ہتھکڑیوں میں جکڑے ہونے کے باعث پولیس وین میں سوار ہونے، اترنے، واش روم جانے اور دوپٹہ درست کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار مدد کے بہانے خواتین کو وین میں سوار کرواتے وقت پیچھے سے پکڑتے اور نیچے اتارتے ہوئے ان کے ہاتھ تھامتے تھے۔
وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون تحت خواتین کو ہتھکڑیاں لگانا غیر آئینی، غیر قانونی، غیر اخلاقی، غیر اسلامی اور غیر انسانی عمل ہے جبکہ خواتین کو سزائے موت بھی نہیں دی جا سکتی۔ ایک سینئر وکیل کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی جانب سے یہ حکم جاری کیا گیا تھا، جو غلط تھا۔


