میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ کراچی کے پروفیسر پر تشدد، مرکزی ملزم نے ضمانت کرا لی

جامعہ کراچی کے پروفیسر پر تشدد، مرکزی ملزم نے ضمانت کرا لی

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

کونین شاہ کی گرفتاری سے قبل ضمانت، 2 گن مینوں سمیت 5 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے، پولیس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر عارف ساقی اور ان کے بھتیجے پر تشدد کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کونین شاہ نے گرفتاری سے قبل ضمانت حاصل کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث 2 گن مینوں سمیت 5 ملزمان کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے، جبکہ مرکزی ملزم کونین شاہ کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ پولیس حکام نے کہا کہ مرکزی ملزم کی جانب سے ضمانت حاصل کیے جانے کے بعد فی الحال اسے گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ پولیس کے مطابق صفورا چورنگی کے قریب ایک ہوٹل سے نکلنے والی ڈبل کیبن گاڑی نے پروفیسر عارف ساقی کی آن لائن ٹیکسی کو ٹکر ماری تھی۔ ٹیکسی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کرنے پر ڈبل کیبن میں سوار افراد نے پروفیسر اور ان کے بھتیجے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں پروفیسر عارف ساقی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں کونین علی گوہر شاہ سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں