میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک ہی دن میں دو حادثات،41افراد جاں بحق

ایک ہی دن میں دو حادثات،41افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

راولپنڈی میں حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 29 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، حادثے میں 29 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریکسیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکال کر اسپتال پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری طرف مکران کوسٹل ہائی وے بزی لک کے مقام پر ایران سے آنے والے زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں 35 افراد زخمی بھی جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔زائرین کی بس ایران سے آرہی تھی کہ بزی لک کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو بس سے نکالا۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق لاہور اور گجرانوالا سے بتایا جاتا ہے ۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ٹراما سینٹر کراچی منقتل کیے جانے والوں میں 28 سالہ منیب ولد ستار، 29 سالہ بلال ولد خوشی محمد، 20 سالہ یاسر ولد مقصود، 35 سالہ نعیم ولد اصغر، 36 سالہ یاسین ولد خورشید، 24 سالہ فرحان ولد نذیر، 40 سالہ سخاوت ولد رفاقت، 26 سالہ سلطان ولد محمد اعظم، 28 سالہ عطا محمد ولد ارشد، 20 سالہ ریحان ولد امجد، 24 سالہ عدنان ولد شبیر، 30سالہ حسن ولد حسین، 22 سالہ شاہ زیب ولد نذر حسین، 26 سالہ ارسلان ولد قربان، 28 سالہ نوید ولد غلام مصطفیٰ، 35 سالہ کالا ولد منیر، 28 سالہ عطا الرحمن ولد محمد اختر، 24 سالہ وقار حسین ولد منیر احمد، 25 شہزاد ولد منیر، 22سالہ شکیل ولد طفیل، 18 سالہ انور عباس ولد اختر اور 60 سالہ تنویر احمد شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے زخمی ہونے والے افراد کے فوری اور بہتر علاج معالجے کی ہدایت جاری کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں