ملزمہ نتاشہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی سے باپ بیٹی کی ہلاکت کیس میں پولیس نے ملزمہ نتاشہ دانش کو سٹی کورٹ کراچی میں پیش کیا، ملزمہ کو چہرہ ڈھانپ کر پولیس موبائل میں عدالت لایا گیا،مدعی امتیاز عارف بھی بیریسٹر عزیر خان غوری اور دیگر سینئر وکلاء کے ساتھ پہنچے، پولیس نے ملزمہ نتاشہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر کے ریمانڈ کی درخواست کی،سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ نتاشا کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا ۔