میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل زیرحراست

عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل زیرحراست

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لے لیا۔ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم پربانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے اور انہیں اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے تحقیقات جاری ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو آگاہ کردیا گیا، تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں