میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزاد کشمیر الیکشن، کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا

آزاد کشمیر الیکشن، کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا

جرات ڈیسک
پیر, ۲۷ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ان کی جگہ نئے پریزائیڈنگ افسران تعینات کر کے، انہیں پولنگ سٹیشنز کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے،ترجمان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے فیز میں الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے مبینہ دھاندلی کے الزامات سامنے آنے پر 2 پریزائیڈنگ افسران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل کر دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق 2 پریزائیڈنگ افسران پولنگ سٹیشن کے بجائے نجی رہائش گاہ چلے گئے تھے، جس پر ریٹرننگ افسر نے پولنگ بیگز فوری تحویل میں لے لیے، ان کی جگہ نئے پریزائیڈنگ افسران تعینات کر کے، انہیں پولنگ سٹیشنز کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار پریزائیڈنگ افسران کیخلاف انتخابی قوانین کے تحت کارروائی جاری ہے، انتخابی عمل میں غفلت یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی، شفاف، غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدام جاری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے اور وزیراعظم آزاد کشمیر اور چیف الیکشن کمشنر سے انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں