میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا تین بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا تین بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت سمیت 3 بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس میں پرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صوابی میں جلسے کے بعد اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں جلسے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی رہائی کے لیے عدالت میں کیسز بھی جاری ہیں اور جلسے بھی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک خداد پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے وجود میں آیا، ملک کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امن و سلامتی کے لیے کسی بھی قبانی سے دریغ نہیں کریں گے۔علاوہ ازیں بیرسٹرگوہر نے پولیس لائنز ڈگرمیں شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے، ڈسٹرکٹ جیل ڈگر میں تقریب میں شرکت کی، قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں