میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
سانحہ ساہیوال کے بعد معطل رائے محمد طاہر دوبارہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب تعینات

سانحہ ساہیوال کے بعد معطل رائے محمد طاہر دوبارہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب تعینات

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

رائے محمد طاہر کو دوبارہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ رائے طاہر کو سانحہ ساہیوال کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ رائے طاہر کو عہدے سے اس لیے ہٹایا گیا تھا تا کہ وہ سانحہ ساہیوا ل کے حوالہ سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات پر اثر انداز نہ ہو سکیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق رائے طاہر کوجے آئی ٹی کی رپورٹ میں کلیئر قرار دیا گیا جس کے بعد انہیں دوبارہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کر دیا گیا جبکہ رائے سردار جن کو رائے طاہر کی غیر موجودگی میں بطور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دیا گیا تھا انہیں دوبارہ فنانس ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا کہا گیا کیوں کہ وہ پہلے بھی ایڈیشنل آئی جی فنانس کے عہدے پر پہلے ہی کام کر رہے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں