میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیرس اولمپکس میں پاکستانی پرچم بلند ، ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

پیرس اولمپکس میں پاکستانی پرچم بلند ، ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

پیرس میں پاکستانی پرچم بلند ہوگیا۔پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم کو جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل دے دیا گیا۔پیرس کے ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں ایک رنگارنگ تقریب میں ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنایا گیا اور ان کے حریف ایتھلیٹس کو کانسی اور چاندی کا تمغہ دیا گیا۔تقریب میں قومی ترانہ کے موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں۔جیولن تھرو کے مقابلے میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے چاندی اور گریناڈا کے ینڈرسن پیٹرز کو کانسی کا میڈل حاصل کیا۔قبل ازیں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود نے کہا تھا کہ ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ارشد ندیم اس گولڈ میڈل کے حقیقی حقدار تھے، حکومت سندھ کے اعلانات سن کر خوشی ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں