میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کویت میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیار کردہ نیوز اینکر متعارف

کویت میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیار کردہ نیوز اینکر متعارف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

کویت نے نیوز اینکرز کے پیشے میں ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیار کردہ نیوز اینکر متعارف کرائی ہے جو نیوز بلیٹن پیش کرے گی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کویت نیوز نے ا?رٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے سنہرے بالوں والی نیوز اینکر کی نقاب کشائی کی جس کا نام ’فدھا‘ رکھا گیا۔فدھا نے کالے رنگ کی جیکٹ اور سفید ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ اے ا?ئی اینکر کویتی لہجے میں نیوز بلیٹن پیش کرے گی۔ کمپیوٹرائزڈ نیوز اینکر کو کویت نیوز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں متعارف کرایا۔کویت نیوز، کویت ٹائمز کا ایک منسلک میڈیا ہاؤس ہے جو 1961 میں انگریزی زبان کے پہلے روزنامہ کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ اس کے ڈپٹی ایڈیٹر عبداللہ بوفتین نے بتایا کہ فدھا جو کلاسیکی عربی میں کویتی لہجے میں بات کرسکتی ہے، ٹویٹر پر نیوز بلیٹن پیش کرے گی اور پبلشر کو نئے اور جدید مواد پیش کرنے کے مواقع فراہم کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں