سندھ بلڈنگ ،بلڈر وہاب اور عمران فائر کی ناجائز تعمیرات
ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران نے ناجائز تعمیرات میں ملوث مافیا کو چھوٹ دے ی ہے ، بلڈر وہاب اور عمران فائر نے ناجائز تعمیرات سے کروڑوں روپے بٹور لیے ہیں ، جنہیں ڈائریکٹر جلیس احمد صدیقی کی سرپرستی حاصل ہے ، ذرائع کے مطابق موصوف نے بلڈر مافیا سے پیدا گیری کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ضلع وسطی میں غیرقانونی تعمیرات اپنے عروج پر ہے ، جس کا مظاہرہ گلبرگ بلاک 14 پلاٹ نمبر 1235 اور1288 پر بغیر نقشوں کی تعمیرات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے ۔