میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت، امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ سڑکوں پر آ گئے،مودی سرکار پر سخت تنقید

بھارت، امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ سڑکوں پر آ گئے،مودی سرکار پر سخت تنقید

جرات ڈیسک
پیر, ۳۱ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

مودی حکومت جواب دہی سے بچنے کے لیے پولیس کا بے دریغ استعمال کررہی ہے، راہول گاندھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھارت میں تعلیمی نظام، بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور امتحانات میں شفافیت کے فقدان کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ ریاست بہار میں سول سروسز کے امیدوار اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔

بھارتی جریدے کے مطابق طلبہ طویل عرصے سے بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں، امتحانات میں تاخیر اور پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امتحانی عمل کو شفاف بنایا جائے اور نوجوانوں کو میرٹ پر مواقع فراہم کیے جائیں۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بی پی ایس سی امتحانی تنازع پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت جواب دہی سے بچنے کے لیے پولیس کا استعمال کررہی ہے۔

دکن ہیرالڈ نے احتجاج سے متعلق اپنے تجزیے میں پولیس کارروائی کو بی جے پی حکومت کے طرز حکمرانی اور رویے پر سوال قرار دیا ہے۔ دوسری جانب احتجاجی طلبہ کا دعوی ہے کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، واٹر کینن اور گرفتاریوں کا سہارا لیا۔ شہریوں کی جانب سے بھی پولیس کے مبینہ تشدد اور گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ احتجاجی رہنما امان کمار کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام کی بدحالی اور پیپر لیکس اسکینڈلز کے خلاف نوجوانوں کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک وزیر تعلیم مستعفی نہیں ہوتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں