میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے 9 مئی سے متعلق کوئی اعتراف نہیں کیا، سلمان اکرم راجہ

عمران خان نے 9 مئی سے متعلق کوئی اعتراف نہیں کیا، سلمان اکرم راجہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ بانی نے نو مئی کے حوالے سے کوئی اعتراف نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق وکیل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب زمان پارک میں ان کے گھر پر حملہ ہوا تو پارٹی نے فیصلہ کیا دوبارہ ایسی حرکت ہوئی تو احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ پرامن احتجاج وہاں ہوگا جہاں ہونا چاہیے، وہ جی ایچ کیو ہو یا کوئی دفتر، نو مئی معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے، ذمہ دار تیس لوگ ہیں، چالیس یا پچاس ان کو سزا دیجئے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک بات وضاحت سے کہی ہے، تحریک انصاف اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، یہ جماعت اب کہیں جانے والی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلاح کے لیے ہر قسم کی بات کرنے کو تیار ہیں، چاہتے ہیں پاکستان میں انتشار نہ ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں