میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ پنجاب اسمبلی میں انٹری کیلئے تیار

یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ پنجاب اسمبلی میں انٹری کیلئے تیار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ پنجاب اسمبلی میں انٹری کیلئے تیار۔تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے حتمی مراحل میں داخل ہوگئے۔پی ٹی آئی نے 41 میں سے 38 آزاد اراکین کے وابستگی فارم الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔3 آزاد ارکان صاحبزادہ محبوب سلطان۔ مبین عارف اور ریاض فتیانہ کے بیان حلفی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے تاحال جمع نہیں کرائے گئے۔ذرائع کے صاحبزادہ محبوب سلطان اور مبین عارف کے وابستگی فارم پارٹی کو موصول ہوچکے ہیں۔جو جلد جمع کرائے جائیں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے لیے مخصوص نشستوں کے لیے ابتدائی فہرست بھی تیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق سعدیہ ایوب۔ عائشہ بھٹہ۔ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کا نام پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے تجویز کیا گیا۔ روبینہ رضوان۔ روبینہ جمیل۔ یاسمین راشد۔ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے۔ مجوزہ ناموں کی کی فہرست بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں