میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کا خان یونس میں اسکول پر حملہ،25فلسطینی شہید

اسرائیل کا خان یونس میں اسکول پر حملہ،25فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی فوج کے غزہ میں خان یونس کے ایک اسکول پر فضائی حملے میں کم از کم 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے جنوب میں واقع اباسان شہر کے العودہ اسکول پر بمباری کی۔جاں بحق افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ حملے میں 53سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دی گئی تھی۔دوسری جانب اسرائیلی حملے پر حماس نے خبردار کیا کہ شہریوں پر حملوں سے جنگ بندی مذاکرات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں