میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم مل کر صحت مندمستحکم پاکستان بناسکتے ہیں، مراد علی شاہ

ہم مل کر صحت مندمستحکم پاکستان بناسکتے ہیں، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم مل کر ایک صحت مند اور مستحکم پاکستان بناسکتے ہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 24کروڑ کی آبادی میں صرف 10فیصد لوگ رضا کارانہ خون کا عطیہ دیتے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ خون کی عدم دستیابی کے باعث ہر سال متعدد جانیں چلی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ خون دیں، اپنی سالگرہ کے روز خون عطیہ کریں، اسکول اور کالج میں خون کے عطیات کیلیے مہم چلائی جائے۔وزیراعلی سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہر صحت مند مرد اور خاتون سال میں ایک بار خون ضرور دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں