میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس ، ڈیپوٹیشن پر تعینات اہلکاروں کی واپسی کے لیے مراسلہ

سندھ پولیس ، ڈیپوٹیشن پر تعینات اہلکاروں کی واپسی کے لیے مراسلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ پولیس نے ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران و اہلکار کی واپسی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔افسران اور اہلکاروں کی واپسی کا فیصلہ اسٹریٹ کرائم اور کچے کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے افرادی قوت کی کمی کے باعث کیا گیا ہے ۔مراسلے میں کہا گیا کہ سندھ پولیس کے 318افسران اور اہلکار ایف آئی اے موٹروے پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات ہیں، ایف آئی اے میں 112 پولیس افسران و اہلکار 2018 سے تعینات ہیں۔مراسلے کے مطابق ایف آئی اے میں 58 انسپکٹر سب انسپکٹرز جبکہ 54 ہیڈ کانسٹیبل ڈیپوٹیشن پر ہیں جبکہ موٹروے پولیس میں 214افسران و اہلکار ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔سندھ پولیس کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ موٹروے پولیس میں 128انسپکٹرز اور 86ہیڈ کانسٹبل تعینات ہیں، اینٹی انکروچمنٹ پر ایک انسپکٹر اور سب انسپکٹر ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے میں تعینات سندھ پولیس کے بعض افسران نے سفارش سے خلاف ضابطہ توسیع حاصل کرلی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں