میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی پارک کے پودوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ مختص

سندھ اسمبلی پارک کے پودوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ مختص

جرات ڈیسک
پیر, ۶ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

وزیراعلیٰ ہاؤس میں پارک کی نگرانی کے لئے گریڈ 17اور 16کے دو افسران تعینات
سندھ اسمبلی میں پارک کی دیکھ بھال کے لئے گریڈ 11کا گارڈ مینٹینر تعینات ہے

 

سندھ اسمبلی کے پارک میں پودے اور گھاس لگانے کے لئے ایک کروڑ 50لاکھ روپے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں پارک کے لئے 25لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پارک کی نگرانی کے لئے مالی کے علاوہ گریڈ 17اور گریڈ 16کے دو افسران بھی تعینات ہیں۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں پارک میں پودے اور گھاس لگانے کے لئے آئندہ مالی سال کے دوران ایک کروڑ 50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، سندھ اسمبلی میں پارک کی دیکھ بھال کے لئے گریڈ 11کا گارڈ مینٹینر تعینات ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پارک میں پودے اور گھاس لگانے کے لئے 25 لاکھ روپے مختص ہوئے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پارک کی نگرانی کے لئے گریڈ 17کا گارڈن سپروائزر تعینات ہے، اس کے ماتحت گریڈ 16کا گارڈن سپریٹنڈنٹ بھی بھرتی ہے، دونوں افسران کے ماتحت گریڈ 8 کا مالی تعینات ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس کے مقابلے میں سندھ اسمبلی میں پارک کے لئے چھہ گنا زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ حیدرآباد، میرپورخاص اور بینظیرآباد ڈویزنل کمشنرز آفس میں پارک کے لئے 3، 3 لاکھ روپے مختص ہوئے ہیں۔
سندھ اسمبلی پارک


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں