پاکستان میں ذی الحج کا چاند 7جون کو نظر آنے کا امکان
ویب ڈیسک
منگل, ۴ جون ۲۰۲۴
شیئر کریں
ملک میں ذی الحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا امکان ہے ۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے عیدالاضحی 17جون (بروز پیر) کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش چھ جون کو شام 5بج کر 38منٹ پر ہوگی، 7جون غروب آفتاب کے وقت عمر 25گھنٹے ہونے کے باعث چاند نظر آئے گا، مطلع صاف ہوا تو چاند کی رویت بآسانی ممکن ہے ۔