میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا معاملہ التوا کا شکار

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا معاملہ التوا کا شکار

جرات ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش کا معاملہ التوا کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیت کے باعث سینٹرل کنٹریکٹ پر بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہو سکا، افغانستان سیریز، پھر وطن واپسی اور پھر ایشیا کپ کیلئے ٹیم کے سری لنکا جانے کی وجہ سے کرکٹرز سے مزید بات چیت نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کا فوکس میچز پر رکھنے کی وجہ سے اس معاملے کو التوا کا شکار کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بورڈ عہدیداران کی افغانستان سیریز کے دوران ہمبنٹوٹا میں کھلاڑیوں سے کنٹریکٹس پر بات چیت ہوئی تھی البتہ یہ معاملہ تاحال حل طلب ہے۔ تاہم 30 جون کو ختم ہونے والے کنٹریکٹس میں پی سی بی نے ایک ماہ کی توسیع کی تھی۔ یہ توسیع نئے کنٹریکٹس کے آنے تک جاری رہے گی۔ ذرائع کے مطابق لیگز کی اجازت، مختلف مد میں ہونے والی آمدنی میں شیئر اور کمرشل رائٹس کے معاملات بھی حل طلب ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس، ویمن کرکٹ ٹیم اور ڈومیسٹک ویمن کنٹریکٹس کا اعلان کر چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں