میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہماری لڑائی فوج سے نہیں شخص واحد کے ساتھ ہے، تحریک انصاف

ہماری لڑائی فوج سے نہیں شخص واحد کے ساتھ ہے، تحریک انصاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے حکومتی فیصلوں اور ریاستی اقدامات پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے ملک میں تماشا ہو رہا ہے اور فرد واحد نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے ریاست کو مشکل میں ڈال رکھا ہے ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن، نعیم پنجوتھہ ایڈووکیٹ، چوہدری حمید پوٹھی اور دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج جو عدت کیس کے حوالے سے عدالت میں ہوا وہ سب نے دیکھا، خاور مانیکا نے بانی تحریک انصاف کے حوالے سے گندی زبان استعمال کی، اندرون خانہ پریشر کے باعث وکیل کو کہا کیس کو دوبارہ بیان کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ گفتگو کے بعد نئے سرے سے کیس دوسرے جج کے پاس چلا گیا ہے ، صاحب اقتدار لوگوں کی پالیسی ہے کہ کیس مزید آگے بڑھایا جائے ،کوشش ہے کہ بانی تحریک انصاف کو مزید جیل میں رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی پر چوتھا کیس بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے ، سوچی سمجھی سازش کے تحت یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے ، ہمیں کہیں انصاف ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ جوں جوں وقت گزر رہا ہے ریاست پر پریشر بڑھتا جا رہا ہے ، بانی پی ٹی آئی کے کیسسز کے فیصلے آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں، ہم انصاف کا قتل ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، ہم دو سال سے تماشا دیکھ رہے ہیں لیکن ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عدت اور سائفر مقدمات ختم ہو چکے ہیں، توشہ خانہ اور القادر کیس بھی جھوٹ پر مبنی اور سب کے سامنے واضح ہے ، حمود الرحمان کمیشن جس نے پڑھی ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے ۔رہنما پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجھوتھا نے اس موقع پر کہا کہ سائفر کیس اور عدت کیس میں کل اور آج تاریخیں تھیں، ہم سمجھ رہے تھے سماعت ہو گی اور فیصلہ آئے گا لیکن آج بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے ۔انتظار پنجوتھا نے کہا کہ ابھی اڈیالہ جیل سے واپس آرہے ہیں، 9 مئی کے مقدمات 12 جون تک ملتوی ہوگئے ہیں۔پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ اگر انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوئے تو پھر 71 جیسے حالات بنتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں