میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
القسام بریگیڈ نے تل ابیب پر راکٹ برسا دیے ،15دھماکے

القسام بریگیڈ نے تل ابیب پر راکٹ برسا دیے ،15دھماکے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے بڑی تعداد میں تل ابیب پر راکٹوں سے حملے کیے۔ عرب ٹی وی کے مطابق تل ابیب اسرائیل کے بڑے شہر کے ساتھ ساتھ بڑا تجارتی مرکز بھی ہے جسے القسام بریگیڈ نے نشانہ بنایا ۔ اسرائیلی فوج نے تل ابیب پر اس تازہ راکٹ حملے کے بارے میں کہا کہ اس نے راکٹوں میں سے کئی کو تل ابیب میں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا ہے ۔ تاہم معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج اور اس کا آئرن ڈوم نامی دفاعی سسٹم سب راکٹوں کو نہیں روک سکا ۔اسرائیلی فوج کے مطابق بہت سے روکے گئے جبکہ مقامی لوگوں کو کہناتھا کہ انہوں نے کم ازکم 15 دھماکے سنے ۔اس سے قبل القسام بریگیڈ نے ٹیلی گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہم نے تل ابیب میں صہیونیوں کے اہداف کو بڑی تعداد میں راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے اور یہ فلسطینی شہریوں کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام کے جواب میں کیا گیا ہے ۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ کم از کم 8 راکٹ تل ابیب کے وسطی علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ راکٹ جنوبی غزہ کے شہر رفح سے فائر کیے گئے تھے ۔ جہاں اسرائیلی فوج ان دنوں حالت جنگ میں ہے ۔اسرائیلی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے یہ زیادہ تر راکٹوں کو اسرائیلی ائیر فورس کی مدد سے روکا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں