میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس آئی ایف سی صرف فوجی افسران کا نام نہیں، وزیراعظم

ایس آئی ایف سی صرف فوجی افسران کا نام نہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کردیے ،عسکری قیادت نے بھی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا، فوجی اور سول افسران ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق مل کرکام کررہے ہیں،زرعی ملک کی پیداوار بڑھانے کیلئے محنت کرنا ہوگی، نوجوانوں کو آئی ٹی میں موقع فراہم کرناہماری ترجیح ہے ، کھربوں روپے کے خزانے چھپے ہیں جنہیں استعمال میں لانا ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار ، وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیف سیکریٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کے 10ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کونسل کی کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں جو سرمایہ کاری سے متعلق بہترین کردار ادا کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تجارتی اور معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سعودی عرب اور یو اے ای کے دورے کیے ، دورہ متحدہ عرب امارات کارگر ثابت ہوا۔ شہبازشریف نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی کی افادیت بڑھتی جارہی ہے ۔ ریکوڈک منصوبے پر ایس آئی ایف سی نے شاندار کام کیا۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای نے پاکستان میں10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، سعودی عرب نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے جو بھی کام کرے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے لیے معاہدہ ہوگیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں