میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حسب سابق تمام قطری عازمین حج کا خیر مقدم کریں گے،سعودی عرب

حسب سابق تمام قطری عازمین حج کا خیر مقدم کریں گے،سعودی عرب

منتظم
هفته, ۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

حج کو سیاسی رنگ دینا قطر کے سیاسی زوال کی علامت،ہماری لیے ہر حاجی اہمیت رکھتا ہے،وزیراطلاعات
سعودی عرب کے وزیر برائے اطلاعات وثقافت عواد بن صالح العواد نے کہا عازمین حج کے معاملے میں قطری حکومت کے طرز عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب ماضی کی طرح رواں موسم حج میں بھی تمام قطری حجاج کرام کا خیرمقدم کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے الزام عاید کیا کہ قطر حج جیسی مقدس دینی عبادت کو سیاسی رنگ دے رہا ہے۔قطر کا بائیکاٹ کرنے والے گروپ چار کے وزراء اطلاعات ونشریات کے اجلاس سے خطاب میں عواد بن صالح العواد نے کہا کہ قطر کی جانب سے حج کو سیاسی رنگ دینا دوحہ کے سیاسی زوال کی علامت ہے۔ریاض میں ہونے والے چارعرب ممالک سعودیہ، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے وزراء اطلاعات کے اجلاس میں قاہرہ میں سابقہ اجلاسوں کی کارروائی کو آگے بڑھانے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر چاروں ممالک کے وزراء خارجہ نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور نفرت کو ہوا دینے والے ذرائع ابلاغ اور ممالک کا ابلاغ کے میدان میں بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔سعودی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حج ایک مقدس دینی عبادت ہے۔ سعودی عرب اس عبادت کے موقع پر دنیا بھر سے آئے حجاج کرام کو اللہ کے مہمانوں کی حیثیت سے ان کی ہرممکن خدمت سہولت کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتا ہے۔ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ سعودی حکومت نے مشرق و مغرب سے آنے والے بیت اللہ کے زائرین کی ہرممکن خدمت بجا لائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قطر حج کو سیاسی رنگ دینے کی مذموم کوششیں کررہا ہے مگر اس کی یہ کوششیں دوحہ کے سیاسی زوال کی علامت ہیں۔ حج کو ماضی میں بھی قطر اور ایران کی جانب سے سیاسی رنگ دینے کی ناکام کوششیں کی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں