اینٹی کرپشن کا فوڈ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ، دوملازم گرفتار
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مئی ۲۰۲۴
شیئر کریں
اینٹی کرپشن کا سندھ فوڈ اتھارٹی کی آفس پر چھاپہ، رشوت لینے کے الزام میں دو ملازم دھر لئے گئے، ملازمین پر اینٹی کرپشن ٹیم کا تشدد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حیدرآباد کی ٹیم نے سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹوریٹ سندھ فوڈ اتھارٹی کے آفس پر چھاپہ مار کر دو ملازموں کو گرفتار کرلیا ، دوران کارروائی اینٹی کرپشن اہلکاروں نے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ، اینٹی کرپشن انسپکٹر آغا حسین کے مطابق عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے لیب ٹیکنیشن رانو مل اور اسسٹنٹ شہزاد گوپانگ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا گیا ہے ۔