میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف نے میرانشاہ، اسپن وام کا دورہ ،فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی

آرمی چیف نے میرانشاہ، اسپن وام کا دورہ ،فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے میرانشاہ اور اسپن وام میں فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید کی نماز پڑھی اور جوانوں کے ہمراہ پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کیلیے دعائیں کیں۔ آرمی چیف نے جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور قوم کیلئے ان کے غیر متزلزل جذبے اور خدمات کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال اور پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے قربانیوں سے حاصل امن کی حفاظت کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بھاری قربانیوں سے حاصل امن کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن و استحکام کیلیے فارمیشن کے کردار کو سراہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں