میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدارتی آرڈیننس لانے پر پیپلز پارٹی کا اعتراض، پھر بھی 7آرڈیننس کیلئے ووٹ

صدارتی آرڈیننس لانے پر پیپلز پارٹی کا اعتراض، پھر بھی 7آرڈیننس کیلئے ووٹ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پیپلز پارٹی نے صدارتی آرڈیننس پیش کرنے پر اعتراضات اٹھانے کے باوجود قومی اسمبلی میں 7 آرڈیننسوں میں توسیع کی حمایت میں ووٹ دے دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ اگر یہی کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو لپیٹ کر گھر سے بیٹھ کر آرڈیننس جاری کرتے رہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ وہ بھی اپوزیشن کے اس مقف کی حمایت کرتے ہیں کہ حکومتیں آرڈیننسوں پر نہیں چلا کرتیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ مگر یہ دیکھنا ہوگا 2008 سے اب تک کس دور میں سب سے زیادہ آرڈیننس آئے ہیں؟ واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، فوجداری قانون میں ترمیم، نجکاری کمیشن اور ٹیلی مواصلات اپیلٹ ٹربیونلز سے متعلق 7 آرڈیننسوں کی منظوری دے دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں