میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اثاثے چھپانے پر نااہلی کیس میں علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن طلب

اثاثے چھپانے پر نااہلی کیس میں علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن طلب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے معاملے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے 2رکنی بینچ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے متعلق مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔علی امین گنڈا پور کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے توسط سے نوٹس جاری کیا گیا، ان کو نوٹس جے یو آئی کے محمد کفیل کی درخواست پر جاری کیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق ڈی آئی خان میں 735کنال اراضی علی امین گنڈاپور کے نام عارضی ٹرانسفرکی گئی۔فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو منتقل زمین کے اصل مالک آصف خان تھے، وزیر اعلی کے پی نے گاڑی اسی زمین کو بیچ کر حاصل کی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق غلط بیانی پر علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی کی نشست کیاہل نہیں ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو 26 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں